میں اکثر اسے کہتا ھوں
تم شور بہت مچاتی ھو
تب وہ مجھ سے کہتی ہے
جب کلائی تم میری پکڑو گے
چوڑی تو میری کھنکے گی
چوڑی کا شور تو ہوتا ہے
جب پیار سے مجھے پکڑو گے
تب دوڑ کے میں تو آؤنگی
پھر پائل میری کھنکے گی
پائیل کا شور تو ہوتا ہے
زلف میری سلجھاتے ہوئے
جب گھگرے کو بکھراؤ گے
تب سانسیں میری مہکیں گی
سانسوں کا شور تو ہوتا ہے
پیار سے اپنی باہوں میں تم
مجھ کو جب بساؤ گے
تب دل تو میرا دھڑکے گا
دھڑکن کا شور تو ہوتا ہے
No comments:
Post a Comment