data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">
Showing posts with label محبت شاعری، اردو شاعری. Show all posts
Showing posts with label محبت شاعری، اردو شاعری. Show all posts

Saturday, 9 July 2022

یوں وہ محفل میں بصد شان بنے بیٹھے ہیں

یوں وہ محفل میں بصد شان بنے بیٹھے ہیں 
میرا دل اور مری جان بنے بیٹھے ہیں 

ان کی صورت نکھر آئی پس زینت کیا کیا 
دیدۂ خلق کا ارمان بنے بیٹھے ہیں 

جن کو آداب تک آتے نہیں دربانی کے 
آج اس در پہ وہ دربان بنے بیٹھے ہیں 

مجھ کو دیکھا تو غضب ناک ہوئے ٹوٹ پڑے 
کیا خبر تھی کہ وہ طوفان بنے بیٹھے ہیں 

جو ہیں سلطان وہ پھرتے ہیں گداؤں کی طرح 
جو گداگر ہیں وہ سلطان بنے بیٹھے ہیں 

محفل ناز میں بلوا بھی لیا ہے مجھ کو 
اور پھر مجھ سے وہ انجان بنے بیٹھے ہیں 

اہل دل پر وہ غصہ ہے نہ وہ قہر و ستم 
خیر سے آج وہ انسان بنے بیٹھے ہیں 

دیکھتے ہی نہیں قصداً وہ ہماری جانب 
جان کر ہم سے وہ انجان بنے بیٹھے ہیں 

اے نصیرؔ ان کو سر بزم ذرا دیکھو تو 
اک تماشہ کا وہ عنوان بنے بیٹھے ہیں

Friday, 8 July 2022

شام سے آنکھ میں نمی سی ہے

شام سے آنکھ میں نمی سی ہے
آج پھر آپ کی کمی سی ہے

دفن کردو ہمیں کہ سانس ملے
نبض کچھ دیر سے تھمی سی ہے

کون پتھرا گیا ہے آنکھوں میں
برف پلکوں پہ کیوں جمی سی ہے

وقت رہتا نہیں کہیں ٹک کر
اس کی عادت بھی آدمی سی ہے

کوئی رشتہ نہیں رہا پھر بھی
ایک تسلیم لازمی سی ہے

آئیے راستے الگ کر لیں
یہ ضرورت بھی باہمی سی ہے
گلزار

یہ دل بھُلاتا نہیں ہے محبتیں اُس کی

یہ دل بھُلاتا نہیں ہے محبتیں اُس کی
پڑی ہُوئی تھیں مُجھے کِتنی عادتیں اُس کی

یہ میرا سارا سَفر اُس کی خوشبوؤں میں کٹا
مجھے تو راہ دکھاتی تھیں چاہتیں اُس کی

گِھری ہُوئی ہوں میں چہروں کی بھیڑ میں لیکن
کہیں نظر نہیں آتیں شباہتیں اُس کی

مَیں دُور ہونے لگی ہوں تو ایسا لگتا ہے
کہ چھاؤں جیسی تھیں مجھ پر رفاقتیں اُس کی

یہ کِس گلی میں یہ کِس شہر میں نِکل آئے
کہاں پہ رہ گئیں لوگو صداقتیں اُس کی

میں بارشوں میں جُدا ہو گئی ہوں اُس سے مگر
یہ میرا دل، مِری سانسیں امانتیں اُس کی

نوشی گیلانی

Monday, 4 July 2022

تر آنکھوں میں کوئی خواب سجایا نہیں گیا


تر آنکھوں میں کوئی خواب سجایا نہیں گیا
اِک وعدہ جو چاہ کر بھی نبھایا نہیں گیا

اور وہ بھی چُپ رہا جہاں والوں کے ڈر سے
خیر ہم سے بھی سچ بتایا نہیں گیا۔۔۔ 

#urdupoetry
#urdu
#UrduAdabShayari

sad urdu poetry collection 4


بچھڑ کے تجھ سے کبھی پھر نہیں کہا ہم نے 
ہمارے پاس خدا کا دیا بہت کچھ ہے

~~~

مجھ سے ناراض نہ ہو دیکھ میری آنکھوں میں
تُو مری جان ہے اور جان بھی پیاری والی !

~~~

بھری رہے ابھی آنکھوں میں اس کے نام کی نیند
وہ خواب ہے تو یونہی دیکھنے سے گزرے گا

~~~

وہ نہیں ہے تو ہستیِ عالم کا
'سارا منظر اداس لگتا ہے

~~~

وہ اتنی پیچیدہ نہیں ہے جتنا تم سمجھتے ہو 
وه لمبے سفر کی ایک مخلص ساتھی ہے

~~~

گلاب زادی تمہاری ہنسی سیاہ آسمان پر
 کسی ستارے کی نوید جیسی ہے 
مسکرایا کرو
 تاکہ پھول حسد کریں!!

تُم جس خواب میں آنکھیں کھولو
اُس کا رُوپ امر

تُم جس رنگ کا کپڑا پہنو
وہ موسم کا رنگ ہو

تُم جس پھول کو ہنس کر دیکھو
کبھی نہ مُرجھائے وہ .. 

تُم جس حرف پہ انگلی رکھ دو
وہ روشن ہو جائے.. !

Wednesday, 22 June 2022

best 2 line sad urdu poetry Collection 2



ہزاروں رنگ ہوں چاہے منظر میں
نہیں گر تو تو کیا منظر ہمارا

~~~

تمہاری دید پہ آنکھوں کی عمر باندھیں ہم 
تمہارے نام پہ دھڑکن چلے ︎ اجازت ہے؟

~~~

کُھل کے اظہار کر شکایت کا 
پوری رغبت سے دیکھ میری طرف

~~~

وہ ایک پل ہی سہی جس میں تم میسّر ہو
اُس ایک پل سے زیادہ تو زندگی بھی نہیں 

~~~

وہ شخص تو نے جس کو چھوڑنے کی جلدی کی،
تیرے مزاج کے سانچے میں ڈھل بھی سکتا تھا

وہ جلدباز خفا ہو کر چل دیا ورنہ،
تنازعات کا کوئی حل نکل بھی سکتا تھا

اَنا نے ہاتھ اُٹھانے نہیں دیا ورنہ،
میری دُعا سے وہ پتھر پگھل بھی سکتا تھا


~~~

تمہاری آنکھ سے ، کاجل چُرانے والے ملال
اَسیر ہو تو گئے تھے ، رِہا ہوئے کہ نہیں؟

~~~

آپ ہی آپ ہیں نگاہوں میں 
دیکھنے کا شعور جب سے ہے

~~~

آپ دیکھیں گے تو حیران ہی  رہ  جائیں گے 
میں نے لفظوں کی بھی جاگیر بنا ڈالی ہے

پھر سے آنکھوں نے کوئی خواب ادھورا دیکھا
پھر سے اس شخص کی تصویر بنا ڈالی ہے

~~~

اے صاحب,جمال! دریچےمیں آ کے دیکھ
ہم پھول بانٹنے۔۔ ترے کوچے میں آئےہیں

~~~

تمہیں کسی نے بتایا کہ مسکراتے ہوئے؟
تم اپنے آپ سے بڑھ کر حسین لگتی ہو

~~~

تُو کہاں اتنے بخت والی تھی
میرے حصّے کا هنس رهی هے تُو

~~~

ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺗﺮﮮ ﻋﺸﻖ ﻧﮯ ﺳﻤﺠﮭﺎﺋﯽ ﮐﮧ ﺩﻧﯿﺎ
ﮐﭽﮫ ﺍﻭﺭ ﮨﮯ " ﻣﺤﺮﻭﻡ ﻭ ﻣﯿﺴﺮ" ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ

~~~

بالوں میں چند پھول , آنکھ میں جگنو سجانے کو
درکار ہے مجھے اک دستِ محبت , یعنی تُو !

~~~

#urdushayari 
#urdupoetry 
##اردوشاعرئ 


best 2 line urdu poetry Collection


ایک ہی چہرہ کئی زاویوں سے دیکھتا ہوں 
اس لیے کم نہیں ہوتی ہے محبت میری

~~~

اک نظر میں کہاں کھل سکتا تھا منظر کا نکھار 
 ایک تصویر سے بس شوق بڑھایا گیا ہے

~~~

خد و خال اپنے اجاڑے ہیں ، وگرنہ یوں تو 
 میں حسینہ تھی ، مجھے آتا تھا مائل کرنا

~~~

میں اُس کی بوئے خوش امکان کے خمار میں ہوں
 کہ مجھ میں کوئی مہکتا ہے، مجھ سے بہتر بھی

~~~

پرانے خواب تھپک کے سلانے والا نہیں 
 متاع جاں تجھے میں بھلانے والا نہیں 

 یہ کچھ تمہاری بصارت کا عیب ہے شائد
 میں مہنگے خواب تو ہرگز دکھانے والا نہیں

~~~

اس کا چہرہ سادہ تھا جلد اعتبار کرنے والا 
آنکھیں ذہین تھیں لیکن چالاک نہ تھیں

~~~

یہ بھی دکھ ہے کہ اب وہ شہزادی
 مجھ سے بہتر غلام چاہتی ہے

~~~

وہ ایک بار مرے قہقہے سے ایسا ڈری
 پھر اس کے بعد اداسی نہیں ملی مجھ سے

~~~

میں تجھے دیکھتا ہوں، دیر تلک سوچتا ہوں
 ملنے والوں میں کہاں ہے کوئی تیرے جیسا!

~~~

ہاتھ تھاما جو آپ کا صاحب
 کٹ گیا کب سفر پتہ ہی نہیں

~~~

وہ دلنواز لمحے بھی گئی رتوں میں آئے جب
 میں خواب دیکھتی رہی‛ وہ مجھ کو دیکھتا رہا

~~~

بہت عرصے سے میں تم سے
 ایک طویل ملاقات چاہتی ہوں
 جس میں تمہارا ہاتھ تھام کر 
 میں اپنے دل کا سارا غُبار نکال سکوں
 مختصر اور جلد بازی میں کی گئی ملاقاتیں بھی
 بھلا کوئی ملاقاتیں ہوتی ہیں؟
 تم کیا جانو کہ عجلت میں کیا گیا بوسہ تو 
گرمی میں پیے گئے ٹھنڈے مشروب کی طرح ہوتا ہے

~~~
#urdushayari 
#urdupoetry 
#اردوشاعرئ 
#اردوغزل