Tuesday 29 August 2023

پہلے دل کو آس دلا کر بے پروا ہو جاتا تھا

کتنے موسم سرگرداں تھے مجھ سے ہاتھ ملانے میں 
میں نے شاید دیر لگا دی خود سے باہر آنے میں 

ایک نگاہ کا سناٹا ہے اک آواز کا بنجر پن 
میں کتنا تنہا بیٹھا ہوں قربت کے ویرانے میں 

آج اس پھول کی خوشبو مجھ میں پیہم شور مچاتی ہے 
جس نے بے حد عجلت برتی کھلنے اور مرجھانے میں 

ایک ملال کی گرد سمیٹے میں نے خود کو پار کیا 
کیسے کیسے وصل گزارے ہجر کا زخم چھپانے میں 

جتنے دکھ تھے جتنی امیدیں سب سے برابر کام لیا 
میں نے اپنے آئندہ کی اک تصویر بنانے میں 

ایک وضاحت کے لمحے میں مجھ پر یہ احوال کھلا 
کتنی مشکل پیش آتی ہے اپنا حال بتانے میں 

پہلے دل کو آس دلا کر بے پروا ہو جاتا تھا 
اب تو عزمؔ بکھر جاتا ہوں میں خود کو بہلانے میں 

عزم بہزاد

sham pai muk asaan gaian

شام پئ مک آساں گئیاں
میرا چھڈ گئے کاگ بنیرا
ماپے سب سہیلڑیاں
مینوں طعنہ دیندے تیرا
آکھے لگ کے غیراں دے
ڈھولا چھوڑ دتائی گھر میرا
آ سردار وسا جا جھونکاں 
کدی پا تتڑی ول پھیرا

نئی آیا میرا دلبر ماہی
ایویں بول نہ جھوٹیا کاواں
توں جھوٹا، تیرے بول وی جھوٹے
تینوں تاڑی مار اڈاوں
جے پکی خبر ملن دی دیوں
تینوں کٹ کٹ چوریاں پاواں
آ سردار کرا جا دیداں
کتھے روندی نہ مر جاواں

کیا بتائیں تیری گلی کو ہم کیا سمجھتے ہیں

کیا بتائیں تیری گلی کو ہم کیا سمجھتے ہیں
 یہ وہ زمین ہے جسے ہم آسمان سمجھتے ہیں

میں نے اپنی خشک آنکھوں سے لہو چھلکا دیا

میں نے اپنی خشک آنکھوں سے لہو چھلکا دیا
اک سمندر کہہ رہا تھا مجھ کو پانی چاہئے

یہ غم کیا دل کی عادت ہے؟ نہیں تو

یہ غم کیا دل کی عادت ہے؟ نہیں تو
کسی سے کچھ شکایت ہے؟ نہیں تو

کسی کے بِن، کسی کی یاد کے بِن
جیئے جانے کی ہمت ہے؟ نہیں تو

ہے وہ اک خوابِ بے تعبیر، اس کو
بھلا دینے کی نیت ہے؟ نہیں تو

کسی صورت بھی دل لگتا نہیں؟ ہاں
تو کچھ دن سے یہ حالت ہے؟ نہیں تو

تیرے اس حال پر ہے سب کو حیرت
تجھے بھی اس پہ حیرت ہے؟ نہیں تو

ہم آہنگی نہیں دنیا سے تیری
تجھے اس پر ندامت ہے؟ نہیں تو

ہُوا جو کچھ یہ ہی مقسوم تھا کیا
یہ ہی ساری حکایت ہے؟ نہیں تو

اذیت ناک امیدوں سے تجھ کو
اماں پانے کی حسرت ہے؟ نہیں تو

تُو رہتا ہے خیال و خواب میں گم
تو اِس کی وجہ فرصت ہے؟ نہیں تو

سبب جو اِس جدائی کا بنا ہے
وہ مجھ سے خوبصورت ہے؟ نہیں تو

#جون_ایلیا

اپنی تصویر بھیج تا کے مُجھے سکون ملے

میں چاہتا ہوں مُجھے رونے کا جنون مِلے
اپنی تصویر بھیج تا کے مُجھے سکون ملے

#اردوشاعری 

Tuesday 15 August 2023

میں "واجب المحبت" ہوں۔۔محترم

میں "واجب المحبت" ہوں۔۔
محترم____ تمہیں مجھ سے محبت ہو جائے گی

میری جان من تیرے ہاتھوں کا تقدس ہے ورنہ


میرے جان من
تیرے ہاتھوں کا تقدس ہے ورنہ
یسو پنجو میں ہم کسی کو معاف نہی کرتے 

وہ میری ذہنی حالت تک خراب کر گیاجو کہتا تھ

وہ میری ذہنی حالت تک خراب کر گیا
جو کہتا تھا میں سب ٹھیک کر دوں گا

ہائے وہ شخص کہ جو نیند کی وادی میں کہیں

ہائے وہ شخص کہ جو نیند کی وادی میں کہیں
تیری آوز سے  بیدار ہو اور تُو نہ ملے۔۔۔

وہ تیرا صدقہ تو اُتارتے ہوں گے

وہ تیرا صدقہ تو اُتارتے ہوں گے
تُو جنہیں مُسکرا کہ ملتا ہے

ایک ہی شخص ہوتا ہے وفا کے قابل


ایک ہی شخص ہوتا ہے وفا کے قابل
سب کے پیچھے ایمان گنوایا نہیں کرتے

یہ نرم لہجہ ، پیاری باتیں ،تیرے لیے ہیں



یہ نرم لہجہ ، پیاری باتیں ،تیرے لیے ہیں
ہم اس لہجے میں سب سے بات نہیں کرتے

Thursday 3 August 2023

کریم ہے تو مری لغزشوں کو پیار سے دیکھ



کریم ہے تو مری لغزشوں کو پیار سے دیکھ
رحیم ہے تو سزا و جزا کی حد سے نکل

احمد فراز