اسلامی ریاست کا مقصد
اسلامی ریاست کو دو بڑے مقاصد کیلئے کام کرنا چاھئیے
اول : اس ریاست کا پھلا مقصد یہ ھے کہ انسانی زندگی میں عدل قائم ھو اور ظلم و جور ختم ھوجائے
'ھم نے رسولوں کو واضح ھدایت کے ساتھہ بھیجا اور انکے ساتھہ کتاب اور میزان (عدل )نازل کی تاکہ لوگ انصاف پر قائم ھو اور ھم نے لوھا نازل کیا جس میں سخت قوت اور لوگوں کیلئے منافع ھے
(الحدید :25)
دوئم : اس ریاست کا دوسرا مقصد یہ ھے کہ حکومت کی طاقت اور وسائل سے اقامت صلواتہ اور ایتاء زکوات کا نظام قائم کیا جائے جو اسلامی زندگی کا ستون ھے،بھلائی اور نیکی کو ترقی دی جائے جو دنیا میں اسلام کے آنے کا اصل مقصود ھے،اور برائی کو دبایا جائے-
یہ وہ لوگ ھے کہ اگر ھم انھیں زمین میں اقتدار دیں تو یہ نماز قائم کریں گے،زکوات دیں گے،نیکی کا حکم دیں گے اور بدی سے دور لے جائیں گے
(الحج:41)
☆بنیادی حقوق ریاست☆
اس نظام میں رھنے والے مسلم غیر مسلم باشندوں کے بنیادی حقوق یہ ھے:
1-جان کا تحفظ:کسی جان کو جسے اللہ نے حرام کیا ھے حق کے بغیر قتل نہ کرو-(بنی اسرائیل:33)
2-حقوق ملکیت کا تحفظ:اپنے مال آپس میں ناجائز طریقوں سے نہ کھاو(البقرہ:188)
3-عزت کا تحفظ:کوئی گروہ دوسرے گروہ کا مزاق نہ اڈائے اور نہ ایک دوسرے کو عیب لگاو اور نہ ایک دوسرے کو برے القاب سے پکارونہ تم میں سے کوئی کسی کے پیٹھ پیچھے اسکی بدی کرے-(الحجرات)
4-نجی زندگی کا تحفظ:اپنے گھروں کے سوا دوسرے گھروں میں داخل نہ ھو جب تک کہ اجازت نہ لے لو-(النور:27)
'اور لوگوں کے بھید نہ ٹٹولو(الحجرات:12)
5 - ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کاحق:
'اللہ برائی پر زبان کھولنا پسند نھیں کرتا الا یہ کہ کسی پر ظلم ھوا ھو-(النساء:148)'
6 - امر بالمعروف ونھی عن المنکر کا حق جس میں تنقید کی آزادی کا حق شامل بھی ھے:
ھم نے عزاب سے بچا لیا ان لوگوں کو جو برائی سے روکتے تھے پکڑ لیا ظالموں کو سخت عزاب میں اس فسق کے بدلے میں جو وہ کرتے تھے-(الاعراف:168)
تم وہ بھترین امت ھو جسے لوگوں کی ھدایت کیلئے نکالا گیا ھے تم نیکی کا حکم دیتے ھے اور روکتے ھو اور اللہ پر ایمان رکھتے ھو(ال عمران:ا191)
تم وہ بھترین امت ھو جسے لوگوں کی ھدایت کیلئے نکالا گیا ھے تم نیکی کا حکم دیتے ھے اور روکتے ھو اور اللہ پر ایمان رکھتے ھو(ال عمران:ا191)
☆7- آزادی کا اجتماع freedom of associationکا حق:
دین میں جبر نھیں ھے(البقرہ256)
☆8 - ضمیر و اعتقادی کی آزادی کا حق:☆
کیا تو لوگوں کو مجبور کرے گا کہ مومن ھوجائے(یونس99)
فتنہ قتل سے شدید تر چیز ھے-(البقرہ191)
☆9- مزھبی دل آزادی کے تحفظ کا حق:
یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر جن معبودوں کو پکارتے ھے انھیں گالیاں نہ دو-(الانعام:108)
اھل کتاب کے ساتھہ بحث نہ کرو مگر احسن طریقے سے-
ھر شخض صرف اپنے اعمال کا زمہ دار ھے(العنکبوت:46)
10- یہ حق کہ کسی شخض کے خلاف کوئی کاروائی ثبوت کے بغیر نھیں کی جائے گی:
کسی ایسی بات کے پیچھے نہ لگ جاو جسکا تمھیں علم نہ ھو(بنی اسرائیل)
11- یہ حق کہ ریاست اپنی رعایا میں تفر یق اور امتیاز نہ کرے:
فرعون نے زمین میں سر اٹھایا اور اسکے باشندوں کو گروھوں میں تقسیم کیا ۔۔۔۔۔۔۔یقینا وہ مفسد لوگوں میں سے تھا-(القصص:4)
12- یہ حق کہ حاجت مندوں اور محروم افراد کو انکی ناگزیر ضروریات زندگی فراھم کی جائیں:
اور انکے مالوں میں حق مانگنے والے کا اور محروم کا(الزاریات:19)
☆باشندوں پر حکومت کے حقوق:☆
نظام اسلامی میں باشندوں پر حکومت کے حقوق یہ ھے:
1- یہ کہ وہ اس کی اطاعت کریں-(النساء59)
2- یہ کہ وہ قانون کے پابند ھوں اور نظم میں خلل نہ ڈالیں-(الاعراف-85)
3- یہ کہ وہ اس کے کے تمام بھلے کاموں میں تعاون کریں-(المائدہ2)
4- یہ کہ وہ دفاع کے کام میں جان ومال سے اسکی پوری مدد کریں-
(التوبتہ:41-38)
No comments:
Post a Comment