Wo jo dharkano ki awaz sunta tha, Aj sunta he nahin siskian meri
data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">
Sunday, 14 October 2018
shan e Mola Ali, islamic poetry
دستِ الٰہ کیوں نہ ہوں شیرِ خدا علیؑ
مقصود ہل اتیٰ ہیں شہِ لافتیٰ علیؑ
جس طرح ایک ذاتِ محمدؐ ہے بے مثال
پیدا ہوا نہ ہوگا کوئی دوسرا علیؑ
بیدمؔ یہی تو پانچ ہیں مقصودِ کائنات
خیرالنساؑ، حسینؑ و حسنؑ، مصطفیؐ، علیؑ
main khayal hoon kisi or ka Mujhe Sochta koi or hai, Tu pasand hai kisi or ki Tujhe Chahta koi or hai, saleem kousar
میں خیال ہوں کِسی اور کا
مجھے سوچتا کوئی اور ہے
سرِ آئینہ مِرا عکس ہے،
پسِ آئینہ کوئی اور ہے
میں کِسی کے دستِ طلب میں ہوں
نہ کسی کے حرفِ دعا میں ہوں
میں نصیب ہوں کِسی اور کا
مجھے مانگتا کوئی اور ہے
جو وہ لوٹ آئیں تو پوچھنا نہیں
دیکھنا انہیں غور سے
جنہیں راہ میں یہ خبر ملی
کہ یہ راستہ کوئی اور ہے
مِری روشنی
تِرے خد و خال سے مختلف تو نہیں مگر
تو قریب آ تجھے دیکھ لوں
تُو وہی ہے یا کوئی اور ہے
تجھے دُشمنوں کی خبر نہ تھی
مجھے دوستوں کا پتہ نہیں
تِری داستاں کوئی اور تھی،
مِرا واقعہ کوئی اور ہے
سلیمؔ کوثر
chehre pe apna dast e Karam pherti hui, maa roo pari hai sar ko mere choomti hui, Mother day, urdu poetry
چہرے پہ اپنا دَستِ کرَم پھیرتی ہوئی
ماں رو پڑی ہے سَر کو مرے چُومتی ہوئی
اب کتنے دن رہو گے مرے پاس تُم یہاں
تھکتی نہیں ہے مُجھ سے یہی پُوچھتی ہوئی
رہتی ہے جاگتی وہ مری نیند کے لئے
بچوں کو مُجھ سے دُور پرے روکتی ہوئی
بے چین ہے وہ کیسے مرے چین کے لئے
آتے ہوئے دنوں کا سفر سوچتی ہوئی
کہتی ہے کیسے کٹتی ہے پردیس میں تری
آنکھوں سے اپنے اَشکِ رواں پونجھتی ہوئی
ہر بار پُوچھتی ہے کہ کس کام پر ہو تُم
فخریؔ وہ سخت ہاتھ مرے دیکھتی ہوئی
sar e rah kuch bhi kaha Nahi, kabhi os k ghar main Gaya Nahi, urdu poetry
سر راہ کچھ بھی کہا نہیں
کبھی اس کے گھر میں گیا نہیں
میں جنم جنم سے اسی کا ہوں
اسے آج تک یہ پتا نہیں
اسے پاک نظروں سے چومنا بھی
عبادتوں میں شمار ہے
کوئی پھول لاکھ قریب ہو
کبھی میں نے اس کو چھوا نہیں
یہ خدا کی دین عجیب ہے
کہ اسی کا نام نصیب ہے
جسے تو نے چاہا وہ مل گیا
جسے میں نے چاہا ملا نہیں
اسی شہر میں کئی سال سے
مرے کچھ قریبی عزیز ہیں
انہیں میری کوئی خبر نہیں
مجھے ان کا کوئی پتا نہیں
ishq hamain maqtal mein pukare to sahi, urdu poetry
عِشق ہَمیں مَقتل میں پُکارے تو سَہی۔۔۔
پَاوں بہ زَنجیر چَلے آئیں گے، چَھن چَھن کرتے۔۔۔
hmare Lehje ki shaistagi k Dhoke mein, hamari Baton ki gehrai na choo lena, urdu poetry
ہمارے لہجے کی شائستگی کے دھوکے میں
ہماری باتوں کی گہرائیاں نہ چھو لینا
kabhi is tarha mere hamsafar sabhi chahatein mere naam Kar, urdu poetry
ﮐﺒﮭﯽ ﺍِﺱ ﻃﺮﺡ ﻣﯿﺮﮮ ﮨﻢ ﺳﻔﺮ
ﺳﺒﮭﯽ ﭼﺎﮨﺘﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﻧﺎﻡ ﮐﺮ
ﺍﮔﺮ ﮨﻮ ﺳﮑﮯ ﺗﻮ ﮐﮩﯿﮟ ﮐﺒﮭﯽ
ﻣﯿﺮﮮ ﻧﺎﻡ ﺑﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺎﻡ ﮐﺮ
ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻝ ﮐﮯ ﺳﺎﺋﮯ ﻣﯿﮟ ﺁ ﮐﺒﮭﯽ
ﻣﯿﺮﯼ ﺩﮬﮍﮐﻨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻗﯿﺎﻡ ﮐﺮ
ﯾﮧ ﺟﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﮭﻮﻝ ﮨﯿﮟ
ﺗﯿﺮﮮ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﮐﯽ ﯾﮧ ﺩﮬﻮﻝ ﮨﯿﮟ
ﮐﺒﮭﯽ ﺍِﻥ ﺳﮯ ﺳُﻦ ﻣﯿﺮﯼ ﺩﺍﺳﺘﺎﮞ..
ﮐﺒﮭﯽ ﺍِﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﻼﻡ ﮐﺮ .
Dil hamara hai, or os par Tumhari hukmarani samjh Nahi aati, urdu poetry
ﺩﻝ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﮬﮯ
ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺗﻤﮭﺎﺭﯼ ﺣﮑﻤﺮﺍﻧﯽ
ﺳﻤﺠﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﯽ
hoa to kuch bhi nahi, bas Thore se maan tute hain, Thore se khwab tute or bas kisi apne ne rulaya hai, urdu poetry
ہوا تو کچھ بھی نہیں
بس تھوڑے سے مان ٹوٹے ہیں
تھوڑے سے خواب ٹوٹے ہیں
تھوڑے سے لوگ بچھڑے ہیں
ہوا تو کچھ بھی نہیں
بس تھوڑی سی نیندیں اڑ گئی ہیں
تھوڑی سی خوشیاں چھن گئی ہیں
تھوڑا سا چین گنوایا ہے
ہوا تو کچھ بھی نہیں
بس اپنا آپ گنوایا ہے
آنکھوں کو برسنا سکھایا ہے
محبتوں کا صلہ پایا ہے
ہوا تو کچھ بھی نہیں
بس کسی اپنے نے رلایا ہے
Friday, 12 October 2018
andaz e muhabbat hai bara nat khat os ka, Bahon mein gir k kehta hai sanbhalo mujh ko, urdu poetry
انداز محبت هے بڑا نٹ کهٹ اسکا
..بانہوں میں گر کے کہتا هے سنبهالو مجهے
Newer Posts
Older Posts
Home
Subscribe to:
Posts (Atom)