data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">

Tuesday, 7 July 2026

Wo Jin knpas dolat ho wo Kar lete Hain tabeerein

وہ جن کے پاس دولت ہو وہ کرلیتے ہیں تعبیریں 

غریبوں کے مقدر ہمیشہ خواب رہتےہیں 

2 line sad poetry

سمیٹ لے وہ منافع جو تیرا بنتا ہے 

ادھر دھکیل خسارے ،حساب رہنے دیں 


~~~


‏کتنے ہی برس پُھونک دیئے ہم نے خُوشی سے

اے دل !! تیرے اِک لمحہِ آباد کے پیچھے 


~~~


اب جو اداس طبعیت ہے ، رونا کیسا!

پہلے بھی میری کوئی شام سہانی کب تھی


~~~


میرے بے ربط خیالات میں کیا رکھا ہے 

 میں تو پاگل ہوں میری بات میں کیا رکھا ہے 


 باندھ رکھا تیری یاد نے ماضی سے مجھے 

 ور نہ گذرے ہوئے لمحات میں کیا رکھا ہے 


میری تکمیل تیری ذاتِ سے ہی ممکن ہے 

تو الگ ہو تو میری ذات میں کیا رکھا ہے

Hisab e umar ka itna sa goshwara hai, tumhe Nikal k dekha to sab khasara hai

حسابِ عمر کا اتنا سا گوشوارا ہے

تمہیں نکال کے دیکھا تو سب خسارا ہے


کسی چراغ میں ہم ہیں کسی کنول میں ہو تم

کہیں جمال ہمارا کہیں تمہارا ہے


وہ کیا وصال کا لمحہ تھا جس کے نشے میں

تمام عمر کی فرقت ہمیں گوارا ہے


ہر اک صدا جو ہمیں بازگشت لگتی ہے

نجانے ہم ہیں دوبارہ کہ یہ دوبارہ ہے


وہ منکشف مری آنکھوں میں ہو کہ جلوے میں

ہر ایک حُسن کسی حُسن کا اشارہ ہے


عجب اصول ہیں اس کاروبارِ دُنیا کے

کسی کا قرض کسی اور نے اُتارا ہے


کہیں پہ ہے کوئی خُوشبو کہ جس کے ہونے کا

تمام عالمِ موجود استعارا ہے


نجانے کب تھا! کہاں تھا مگر یہ لگتا ہے

یہ وقت پہلے بھی ہم نے کبھی گزارا ہے


یہ دو کنارے تو دریا کے ہو گئے ، ہم تم!

مگر وہ کون ہے جو تیسرا کنارا ہے


امجد اسلام امجد 

Jab un se meri pehli mulaqat hui thi

 جب ان سے مری پہلی ملاقات ہوئی تھی

اس دن ہی قیامت کی شروعات ہوئی تھی


اتنا ہے مجھے یاد کبھی بات ہوئی تھی

رسماً ہی سہی ان سے ملاقات ہوئی تھی


خط پڑھ کے خفا تو ہوا اور اس نے کیا کہا

قاصد مرے بارے میں کوئی بات ہوئی تھی


کچھ یاد نہیں بازیٔ الفت کا نتیجہ

تم جیت گئے تھے کہ ہمیں مات ہوئی تھی


میں ہوں وہ رہ عشق میں مظلوم مسافر

منزل کے قریب آ کے جسے رات ہوئی تھی


ہاں یاد ہے مجھ کو ترے گیسو کا بکھرنا

برسا تھا یہ بادل کبھی برسات ہوئی تھی


محروم ہوں اب خواب میں بھی اس کی جھلک سے

جس رخ کی زیارت مجھے دن رات ہوئی تھی


یہ چاند یہ تارے بھی بتاتے ہیں چمک کر

تقسیم ترے حسن کی خیرات ہوئی تھی


بیٹھے تھے سر بزم نصیرؔ ان کے قریں ہم

کل رات کی یہ بات ہے کل رات ہوئی تھی


پیر نصیرالدین نصیرؔ رحمتہ اللہ علیہ