اب تم جو دیکھ آئے ہو دنیا ساری
data-ad-format="auto"
data-full-width-responsive="true">
Sunday, 24 June 2018
Wednesday, 6 June 2018
Be-rooh guftagu ki zarorat nahi mujhe, urdu poetry
بے روح گفتگو کی
ضرورت نہیں مجھے
لفظوں میں دھڑکنوں کا
اثر چائیے مجھے
band ankhon se wo log nazar atay hain, urdu poetry
بند آنکھوں سے وہ لوگ نظر آتے ہیں
جو دل کے اس کونے میں رہتے ہیں
جہاں محبت رہتی ہے۔
wo log jo tum ko kabhi kabhi boht yaad aatay hain, urdu poetry
وہ لوگ جو تم کو کبھی کبھی یاد آتے ہیں
ہو سکے تو مجھے ان میں شمار کر لینا
or akhir kar osay mujh se muhabbat ho he gai, urdu poetry
اور آخر کار اسے مجھ سے محبت ہو ہی گئی
بے حد نادم سا وہ مجھ تک لوٹ ہی آیا
اس نے کہا کہ اسے مجھ سے محبت ہے
اوراسے مجھ سے محبت هو گئی تھی
میری دعا قبول هو گئی تھی
میں مارے خوشی کے زور زور سے رونے لگی تھی
اسکی آنکھیں کچھ گیلی سی تھی
تو کیا وہ رو رہا تھا
میں تڑپ کر رہ گئی تھی
آس پاس موجود سفید وجود کی منتتیں کرنے لگی
کہ مجھے ایک بار اسے بتانے دو
کہ میں بھی اس سے بہت محبت کرتی ہوں۔۔
آج بھی۔۔ابھی بھی ۔۔۔صرف اسی سے محبت کرتی ہوں۔۔
لیکن ۔۔۔اس سفید وجود نے کہا
اس نے دیر کر دی ہے۔۔۔
اب کچھ ممکن نہیں رہا ۔۔۔۔
تب حیرانی سے میں نے اپنا آپ دیکھا
اور سفید کفن میں لپٹا اپنا وجود دیکھ کر دنگ رہ گئی ۔۔۔۔
پھر اپنی قبر کو دیکھا
اور پھر۔۔۔۔ پھر دور تلک پھیلے سنسان قبرستان کو دیکھا۔۔
ارے یہ کیا ۔۔۔۔ اس نے تو واقعی بہت دیر کر دی تھی۔۔۔
وہ بات جو اسے کسی خوبصورت سے لمحے میں
مسکراتے ہوۓ کرنی تھی ۔۔
وہ بات وہ ایک سنسان قبرستان کی
ایک سیاہ کتبے والی قبر پر کھڑا رو رو کر رہا تھا ۔۔۔
Ain mumkin hai koi bichra hoa mil jaiy, urdu poetry
عین مُمکن ہے کـوئی بِچھڑا ہُوا مِل جائے
کیُوں نا اِس بار تِیرے گاؤں کا میلہ دیکھیں
wo chand nagar ki shehzadi, khushbu ki batein karti hai, urdu poetry
خوشبو کی باتیں کرتی تھی
رنگوں کو پہنا کرتی تھی
خوابوں سے کھیلا کرتی تھی
پھولوں میں مہکا کرتی تھی
اک رات ، جو راتوں جیسی تھی
چاہت کی باتوں جیسی تھی
اس رات خیالوں کی چادر
میں تنہا اوڑھے بیٹھا تھا
کچھ زخم پرانی یادوں کے
میں چاند سے جوڑے بیٹھا تھا
تب دل نے تھوڑی سی ضد کی
چل چاند نگر پر چلتے ہیں
میں دل کی بات یہ رکھنے کو
جب چاند نگر پر پہنچا
اک دنیا تھی آباد وہاں
کچھ آنسو نوحے سپنے تھے
کچھ یار پرانے اپنے تھے
کچھ آہیں تھیں دیوانوں کی
خواہش کا جال بھی پھیلا تھا
کچھ باتیں تھی فرزانوں کی
جو میں نے ہجر میں کھوئی تھیں
وہ نیندیں تنہا بیٹھی تھیں
لکھے تھے جو بھی چاہت میں
وہ باب آوارہ پھرتےے تھے
کچھ خواب آوارہ پھرتے تھے
جانے میں کب، کس عالم میں
خوابوں کے پیچھے بھاگا تو
وہ چاند نگر کی شہزادی
اس چاند نگر پر اتری
پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جانے کتنا وقت لگا
اور جانے کیا کچھ بیت گیا
بس اتنا یاد ہے مجھ کو
جب ساری دنیا سوتی ہے
میں چاند نگر پر جاتا ہوں
وہ چاند نگر پر ہوتی ہے
وہ چاند نگر کی شہزادی
apni gardan jhuka k baat karo, tum nikale gy ho janna se, urdu poetry
اپنی گردن جھکا کے بات کرو
تم نکالے گئے ہو جنت سے
jinhe chun lia jaiy un par tabsare nahi kiye jate, urdu poetry
جنہیں چن لیا جائے
ان پر تبصرے نہیں کئے جاتے
انکا تو بس
احترام کیا جاتا ہے
Muhabbat badsurat chehro par bhi mehrban ho jati hai lekin, urdu poetry
مُـحـبت بـدصُورت چہروں پر
بھی مہربان ہو جاتی ہے
لیکن بد صُورت دِلوں سے
اس کا کوئی لینا دینا نہیں
Subscribe to:
Posts (Atom)


