data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">

Tuesday, 22 May 2018

‏گونگے بہروں میں رہا جیسے کوئی نابینا‏زندگی تیرے بنا ایسےگزار دی ہم نے




‏گونگے بہروں میں رہا جیسے کوئی نابینا
‏زندگی تیرے بنا ایسےگزار دی ہم نے



ﺧﻔﺎ ﮪﻮﻧﺎ , ﻣﻨﺎ ﻟﯿﻨﺎ , ﯾﮧ ﺻﺪﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮪﮯ , ﻣﺤﺒﺖ ﮐﯽ ﻋﻼﻣﺖ ﮪﮯ



ﺧﻔﺎ ﮪﻮﻧﺎ 

ﻣﻨﺎ ﻟﯿﻨﺎ 
ﯾﮧ ﺻﺪﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮪﮯ 
ﻣﺤﺒﺖ ﮐﯽ ﻋﻼﻣﺖ ﮪﮯ 
ﮔﻠﮯ ﺷﮑﻮﮮ ﮐﺮﻭ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ 
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﮪﮯ 
ﻣﮕﺮ ﯾﮧ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﺗﻢ 
ﮐﺒﮭﯽ ﺍﯾﺴﺎ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺗﺎ ﮪﮯ 
ﮨﻮﺍﺋﯿﮟ ﺭﺥ ﺑﺪﻟﺘﯽ ﮬﯿﮟ 
ﺧﺰﺍﺋﯿﮟ ﻟﻮﭦ ﺁﺗﯽ ﮬﯿﮟ 
ﺧﻄﺎﺋﯿﮟ ﮨﻮ ﮬﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮬﯿﮟ 
ﺧﻄﺎ ﮨﻮﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﻣﻤﮑﻦ ﮪﮯ 
ﺧﻔﺎ ﮨﻮﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﻣﻤﮑﻦ ﮪﮯ 
ﻣﮕﺮ ﯾﻮﮞ ﮨﺎﺗﮫ ﺳﮯ ﺩﺍﻣﻦ 
ﮐﺒﮭﯽ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ 
ﮨﻤﯿﺸﮧ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﮐﮧ 
ﺗﻌﻠﻖ ﭨﻮﭦ ﺟﺎﻧﮯ ﺳﮯ 
ﮐﺒﮭﯽ ﭨﻮﭨﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ 



لفظ ٹوٹے لبِ اظہار تک آتے آتے



لفظ ٹوٹے لبِ اظہار تک آتے آتے
مَر گئے ہم ترے معیار تک آتے آتے


میں تو محبت ہوںاور محبت کو زوال نہیں



میں بارش کی برستی بوند نہیں
جو برس کر تھم جاتی ہے
میں خواب نہیں
جسے دیکھا اور بھلا دیا
میں شمع نہیں
جسے پھونکا اور بجھا دیا
میں ہوا کا جھونکا نہیں
جو آیا اور گزر گیا
میں چاند بھی نہیں
جو رات آئی اور ڈھل جاۓ
میں تو وہ احساس ہوں
جو تجھ میں لہو بن کر گردش کرے
میں تو وہ رنگ ہوں
جو تیرے دل پہ چڑھے تو کبھی نہ مٹے
میں وہ گیت ہوں
جو تیرے لبوں سے جدا نہ ہو گا
خواب، عبارت، ہوا کی طرح
چاند بوند ،شمع کی طرح
میرے مٹنے کا سوال ہی نہیں
کیوں کہ میں تو محبت ہوں
اور محبت کو زوال نہیں


Ranjish He Sahe Dil Ko Dukha Ne Ke Leiy Aa




Ranjish He Sahi Dil Ko Dukhane K Leiy Aa
A Phir Se Mujhey Chor Ke Jany Ke Leiy Aa...


کبھی رنگوں سے کھیلو تم،



کبھی رنگوں سے کھیلو تم،
مجھے تصویر کر ڈالو!

میں کوئ خواب ہوں شائد،
اسے تعبیر کر ڈالو!

میری سوچیں بھٹکتی ہیں
زمانے کی سراۓ میں

کبھی ممکن جو ہو تم سے،
انھیں زنجیر کر ڈالو!

میری دنیا تمہی تک ہے
تمھیں کیسے بتاؤں میں

میرا 'رانجھا بنو تم ہی،
مجھے بھی 'ہیر کر ڈالو!.


دل دو چیزوں سے زنگ آلود ہوتا ہے



بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ...

السلام علیکم .... 

" ہر شے کے لیے کوئی نہ کوئی
 چمکانے والی چیز موجود ہے
 اور دلوں کو چمکانے والی چیز 
اللہ تعالی کا ذکر ہے"۔۔۔

دل دو چیزوں سے زنگ آلود ہوتا ہے:

 غفلت اور گناہ سے
 اور دو ہی چیزوں سے روشن اور آب دار ہوتا ہے۔

استغفار اور ذکر الہی سے۔۔


Lakh chahun k tujhy yaaad na krun ..Irady apni jaga ...be _basi apni jaga ..




Lakh chahun k tujhy yaaad na krun ..
Irady apni jaga ...be _basi apni jaga ...



حجاب کی خاطر بہنے والا پسینہ نور ہے




" حجاب کی خاطر بہنے والا پسینہ نور ہے "


آیت اللہ بھاء الدینی فرماتے تھے :
اگر با حجاب عورتیں چاہتیں ،
 تو میں انہیں دکھا دیتا
 کہ جو پسینہ وہ گرمیوں میں
 چادر کی وجہ سے بھاتی ہیں
 اسکا ہر قطرہ سورج ہے ،
 تم لوگ خدا کے روشن سورج ہو ۔
وہ اس روایت کو کتاب ثواب الاعمال سے نقل کرتے تھے ،
 کہ جو پسینہ چادر کے نیچے بہتا ہے
 تین جگوں میں نور بن کر ظاھر ہوتا ہے :
1: قبر میں- 
2: برزخ میں-
3: قیامت کے دن۔
اور اگر بدحجاب عورتیں چاہتیں 
تو میں انھیں دکھا دیتا
 کہ انکے سر کا ہر وہ بال آگ ہے
 جنھیں وہ نا محرموں کو دکھاتی ہیں ۔

Aandhi chali to naqsh-e-kuff-e-pa nahi mila, urdu poetry



آندھی چلی تو نقشِ کفِ پا نہیں ملا

دِل جِس سے مِل گیا تھا ،دوبارہ نہیں ملا


ہم انجمن میں سب کی طرف دیکھتے رہے
اپنی طرح سے کوئی اکیلا نہیں ملا

آواز کو تو کون سمجھتا کہ دُور دُور
خاموشیوں کا درد شناسا نہیں ملا

قدموں کو شوقِ آبلہ پائی تو مل گیا
لیکن بہ ظرفِ وُسعَتِ صحرا نہیں ملا

کنعاں میں بھی نصیب ہُوئی خود رُوئیدَگی
چاکِ قبا کو دستِ زُلیخا نہیں ملا

مہر و وفا کے دشت نوَردو جواب دو
تم کو بھی، وہ غزال مِلا کہ نہیں مِلا

کچّے گھڑے نے جِیت لی ندِّی چَڑھی ہُوئی
مضبوُط کشتیوں کو کنارہ نہیں ملا

مصطفیٰ زیدی