data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">

Saturday, 8 December 2018

kitne shoaq se chor dia tum ne baat



کتنے شوق سے چھوڑ دیا تم نے بات کرنا
جیسے صدیوں سے تیرے دل پہ بوجھ تھے ہم


hamein shairi ka shaoor kahan, hum to likhte hain faqat andaz tere




ہمیں شاعری کا شعور کہاں 
ہم تو لکھتے ہیں فقط انداز تیرے


hum Dasht k basi hain are shahr k logo




ہم دشت کے باسی ہیں ارے شہر کے لوگو
یہ روح پیاسی ہمیں ورثے میں ملی ہے


دکھ درد سے صدیوں کا تعلق ہے ہمارا
آنکھوں کی اداسی ہمیں ورثے میں ملی ہے


جاں دینا روایت ہے قبیلے کی ہماری
یہ سرخ لباسی ہمیں ورثے میں ملی ہے


جو بات بھی کہتے ہیں اتر جاتی ہے دل میں
تاثیر جدا سی ہمیں ورثے میں ملی ہے


جو ہاتھ بھی تھاما ہے سدا ساتھ رہا ہے
احباب شناسی ہمیں ورثے میں ملی ہے


محسن نقوی 




khud he aa gya tha dil k qareeb , hum hain maray huwy saholat kay



خود ہی وہ آگیا تھا دل کے قریب
ہم ہیں مارے ہوئے سہولت کے  




Muhabbat rooth jaiy to




Muhabbat ruth jaiy to
Osay banho mein ly lena

boht he pas kar k tum
osay jane nahi dena

wo daman churaiy to
osay tum qasam de dena

dil'on k muamle mein to
khatain ho he jati hain

tum un khataon ko
bahana mat banana

muhabbat ruth jaiy to
osay jaldi mana lena


Sunday, 2 December 2018

Khuda k waste ye hijrat ka hukm wapas, urdu poetry






Khuda k waste 
ye hijrat ka hukm wapas

Main sara kharch hoa hoon 
ye ghar banate banate




Sunday, 25 November 2018

Wednesday, 21 November 2018

Kaho wo Dasht kesa hai.. jidhr sb kuch luta aay



کہو وہ دشت کیسا ہے؟
جدھر سب کچھ لٹا آئے
جدھر آنکھیں گنوا آئے
کہا، سیلاب جیسا تھا
بہت چاہا کے بچ نکلیں
مگر سب بہا آئے۔

کہو وہ ہجر کیسا تھا؟
کبھی چھو کر اسے دیکھا
تو تم نے کہا بھلا پایا
کہا، بس آگ جیسا تھا
اسے چھو کر تو اپنی روح یہ تن من جلا آئے۔

کہو، وہ وصل کیسا تھا؟
تمہیں جب چھو لیا، اس نے تو کءا احساس جاگا تھا
کہا، اک راستے جیسا ، جدھر سے بس گزرنا تھا
مکاں لیکن بنا آئے۔

کہو، وہ چاند کیسا تھا؟
فلک سے جو اتر آیا
تمہاری آنکھ میں بسنے
کیا، وہ لواب جیسا تھا
نہءں تعبیر تھی اسکی،
اسے اک شب سلاآئے۔

کہو، وہ عشق کیسا تھا؟
بنا سوچے بنا سمجھے، بنا پرکھےکیا تم نے
کہا، تتلی کے رنگ جیسا
بہت کچا انوکھا سا،
جبھی اس کو بھلا آئے۔

کہو، وہ نام کیسا تھا؟
جسے صحراوُں اور چنچل ہواوُں پر لکھا تم نے،

کہا، بس موسموں جیسا، ناجانے کس طرح ،
کس پل کسی دور میں مٹا آئے۔۔!!!!

Sunday, 21 October 2018

ik tarz e taghaful hai so wo unko Mobarek, ik arz e tamanna hai ham wo Karte Rahain gy, urdu poetry






اک طرز تغافل ہے سو وہ ان کو مبارک 
اک عرض تمنا ہے سو ہم کرتے رہیں گے


Saturday, 20 October 2018

aj ruthe huwy sajan ko boht Yaad kia, urdu poetry




آج روٹھے ہوئے ساجن کو بہت یاد کیا
اپنے اجڑے ہوئے گلشن کو بہت یاد کیا

جب کبھی گردشِ تقدیر نے گھیرا ہے ہمیں
گیسوئے یار کی الجھن کو بہت یاد کیا

شمع کی جوت پہ جلتے ہوئے پروانوں نے
اک ترے شعلہ دامن کو بہت یاد کیا

جس کے ماتھے پہ نئی صبح کا جھومر ہو گا
ہم نے اس وقت کی دلہن کو بہت یاد کیا

آج ٹوٹے ہوئے سپنوں کی بہت یاد آئی ہے
آج بیتے ہوئے ساون کو بہت یاد کیا

ہم سرِ طور بھی مایوس تجلی ہی رہے
اس درِ یار کی چلمن کو بہت یاد کیا

مطمئن ہو ہی گئے دام و قفس میں ساغر
ہم اسیروں نے نشیمن کو بہت یاد کیا

ساغر صدیقی