ان گنت چاہتیں تھیں اسکے ارد گرد
میں کب تلک اسکے منتظر رہتی
~~~
تُمہارے بعد یہ دُکھ بھی تو سہنا پڑے گا ،
کسی اور کے ساتھ مجبوری میں رہنا پڑے گا
~~~
پریشاں ہے وہ جھوٹا عشق کر کے
وفا کرنے کی نوبت آ گئی ہے
~~~
اگر تم سے نہ ملتے تو شاید
راز ہی رہ جاتا کہ محبت کیسی ہوتی ہے
~~~~
ہم نے سوچ رکھا ہےتیرے لوٹ آنے پر
طنز کرنے والوں کا خوب دل جلاٸیں گے
~~~~
تم سے ملنے کو ، جو میں روز پڑھا کرتی تھی
اب بچھڑنے ہی نہیں دیتیں وہ آیات مجھے
~~~
وہ جب آئے گا تو پھر اس کی رفاقت کے لیئے
موسمِ گُل ___ میرے آنگن میں ٹھہر جائے گا
~~~
سلجھ بھی سکتا ہے جھگڑا اسے کہو کہ ابھی
جدائی کے کسی کاغذ پہ دستخط نہ کرے
~~~
میری اُنگلیوں کے درمیان خالی جگہ کو
تمھارے ہاتھوں سے ناپ کر بنایا گیا تھا
~~~~
محبت کے بغیر ہر موسیقی شور ہے
ہر رقص محض پاگل پن ہے
اور سب
عبادتیں بوجھ ہیں
~~~