data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">

Sunday, 9 December 2018

bandh lein hath pe, seene pe saja lein tum ko




باندھ لیں ہاتھ پہ، سینے پہ سجالیں تم کو
جی میں آتا ہے کہ تعویز بنالیں تم کو،،،!!!   


پھر تمھیں روز سنواریں تمھیں بڑھتا دیکھیں
کیوں نہ آنگن میں چنبیلی سا لگا لیں تم کو،،،!!!


جیسے بالوں میں کوئی پھول چُنا کرتا ہے
گھر کے گلدان میں پھولوں سا سجالیں تم کو!!



اس قدر ٹوٹ کے تم پر ہمیں پیار آتا ہے
اپنی بانہوں میں بھریں مار ہی ڈالیں تم کو،،،!!!


کبھی خوابوں کی طرح آنکھ کے پردے میں رہو
کبھی خواہش کی طرح دل میں بُلا لیں تم کو،،،!!!


ہے تمھارے لیے کچھ ایسی عقیدت دل میں
اپنے ہاتھوں میں دعاؤں سا اٹھالیں تم کو،،،!!!


جان دینے کی اجازت بھی نہیں دیتے ہو 
ورنہ مر جائیں ابھی مر کے منا لیں تم کو،،،!!!


جس طرح رات کے سینے میں ہے مہتاب کا نور
اپنے تاریخ مکانوں میں سجالیں تم کو،،،!!!


اب تو بس ایک ہی خواہش ہے کسی موڑ پر تم
ہم کو بکھرے ہوئے مل جاؤ سنبھالیں تم کو....!!!


Saturday, 8 December 2018

kaba Nahi k sari khudaii ko dakhal ho



کعبہ نہیں، کہ ساری خُدائی کو دخل ہو 
دل میں سِوائے یارکے کسی کا گُزر نہیں




bari dil kash hain meri Ankhein



زمانہ کہتا ہے بڑی دلکش ہیں میری آنکھیں
اُنھیں کیا معلوم میرا یار بسا ہے اِن میں



Teri deed ka dilasa sa de Kar har Shab



تیری دید کا دلاسہ سا دے کر ہر شب 
سلاتا ہوں تڑپتی ہوئی آنکھوں کو اپنی



wo muhabbat ko meri rooh se nachor Kar ly gya



وہ محبت کو میری روح سے نچوڑ کر لے گیا ..!!
چھوڑ گیا مجھے عشق کی گلیوں میں دیوانہ کر کے ..!!


hum to aaghaz e muhabbat mein lut gye. log kehte hain anjam bura hota hai




ہم تو آغاز محبت میں لٹ گئے..
لوگ کہتے ہیں___ انجام برا ہوتا ھے



os ki Yaad ki ye bhi to karamat hai



اس کی یاد کی یہ بھی تو اک کرامت ہے 
ہزار میل پر ہوکر بھی ساتھ ہو جیسے _!



bhool jaon ge ghum e hijr ki talkhi yaksar




بھول  جاؤں گی  غمِ ھجر کی -- تلخی یکسر
صرف  اک بار , گلے  آ کے  لگا  لے  مجھ کو


میں کسی اُجڑی ھوئی شاخ کا ------  ٹوٹا پتا
کوئی   روندے  یا سمیٹے کہ جلا لے مجھ کو


ik Tu k gurezan he Raha mujh se, ik main k Tere naqsh e qadam choom Raha hoon




اِک تُو کہ گُریزاں ہی رہا مجھ سے بہرِ طور
اِک میں کہ تیرے نقشِ قدَم چُوم رہا تھا



tum jo hansti ho to phoolon ki ada lagti ho




تُم جَو ہَنستی ہَو تَو پُھولُوں کی اَدا لَگتی ہَو،
اَور چَلتی ہَو تَو اِک بادِ صَبا لَگتی ہَو،


دَونُوں ہاتُھوں میں چُھپا لَیتی ہَو اَپنا چَہرہ،
مَشرِقی حُور ہَو دُلہَن کی حَیا لَگتی ہَو،


کُچھ نہ کَہنا مَیرے کَندھے پہ جُھکا کَر سَر کَو،
کِتنی مَعصُوم ہَو،تَصوِیرِ وَفا لَگتی ہَو،


بات کَرتی ہَو تَو ساگَر سے کَھنَک جاتے ہیں،
لَہَر کا گِیت ہَو،کَوئل کی صَدا لَگتی ہَو،


کِس طَرف جاؤ گی زُلفُوں کے یہ بادَل لے کَر،
آج مَچلی ہُوئی ساوَن کی گَھٹا لَگتی ہَو،


تُم جِسے دَیکھ لَو،اُسے پِینے کی ضَرُورَت کَیا ہے...؟
زِندگی بَھر جَو رَہے،اَیسا نَشہ لَگتی ہَو،


مَیں نے مَحسُوس کِیا تُم سے یہ   باتَیں کَر کے،
تَم زَمانے میں زَمانے سے جُدا لَگتی ہَو...!