Wednesday, 10 February 2021

مقربین کون؟؟؟



 

 

مقربین کون؟؟؟ 
 
بقول ابن القیم رحمہ ﷲ نمازیوں کی 5 اقسام ہیں۔
 
 
1۔ *معاقب*
 
پہلی قسم ان لوگوں کی ہے جو وضو بھی ٹھیک طریقے سے نہیں کرتے اور نماز کے ارکان بھی پورے ادا نہیں کرتے۔ کبھی نماز پڑھ لی کبھی چھوڑ دی۔ کبھی تین پڑھیں کبھی پانچ پڑھیں۔ یہ لوگ دوزخ میں جائیں گے۔
 
٢) *محاسب*
 
دوسری قسم ان لوگوں کی ہے جن کا وضو بھی ٹھیک ہوتا ہے اور نماز کے ارکان بھی پورے ادا کرتے ہیں لیکن نماز شروع ہوتے ہی وسوسے گھیر لیتے ہیں اور پوری نماز انہی وسوسوں میں گزر جاتی ہے۔ ایسے لوگوں کو الله سے ڈرنا چاہیے اور نماز میں مزید محنت کرنی چاہیے کہ کہیں آخرت میں سزا کے مستحق نہ ٹھہرائے جائیں۔
 
٣) *مجاھد*
 
تیسری قسم ان لوگوں کی ہے جن کا وضو بھی ٹھیک ہوتا ہے اور نماز کے ارکان بھی پورے ادا کرتے ہیں، اس کے علاوہ یہ لوگ دل میں آنے والے وسوسوں کو جھٹلانے کی خوب کوشش کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے بارے میں کہہ سکتے ہیں کہ ان کی اس کوشش اور الله کی رحمت سے ان شاء الله جنّت میں جائیں گے۔
 
٤) *مصعب*
 
چوتھی قسم ان لوگوں کی ہے جن کا وضو بھی ٹھیک ہوتا ہے اور نماز کے ارکان بھی پورے ادا کرتے ہیں اور ان کو وسوسے بھی نہیں آتے۔ ایسے لوگوں کو نماز کا پورا اجر ملے گا ۔ یہ لوگ نماز کی حلاوت کو پا لیتے ہیں اور نماز میں اللہ کی یاد قائم کرتے ہیں۔
 
٥) *مقرب*
 
پانچویں قسم ان لوگوں کی ہے جو بہترین وضو اور بغیر وسوسوں کے ساتھ ایسی نماز پڑھتے ہے کہ گویا الله کو دیکھ رہے ہیں یا ایسا محسوس کرتے ہیں کہ الله انھیں دیکھ رہا ہے۔ ایسی نماز کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔
 
یہ لوگ ان شاء الله مقربین میں شامل ہونگے اور اعلیٰ جنّتوں میں ہونگے۔

 

No comments:

Post a Comment